اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الضحیٰ شہداءکی فیملیز کے ساتھ منائی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الضحیٰ شہداءکی فیملیز کے ساتھ منائی ۔آئی جی اسلام آباد نے عید کی نماز افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی،یاد گار شہدا پر حاضری دی ،پھول رکھے اور دعاکی،آئی جی اسلام آباد نے شہداءپولیس کے گھروں کا دورہ کیا، شہداءکے اہلخانہ اور بچوں سے ملاقات کیں،ان میں تحائف بھی تقسیم کئے،انہوں نے ضلع بھر میں ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کیں،انہیں عید کی مبارک باد دی اور ان میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الضحیٰ کی نماز افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی،عید کی نماز کے بعد ملک وقو م اور مسلم امہ کی سلامتی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی،انہوں نے یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی پھول رکھے اور شہداءکے بلند درجات کے لئے دعا کی،انہوں نے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،عید کے پر مسرت موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہداءکی فیمیلیزاور پولیس افسران کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران میں گھل مل گئے اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا،انہوں نے کہا کہ میرا ہر افسر میری فیملی ہے،آئی جی اسلام آباد نے شہداءپولیس کے گھروں کا بھی دورہ کیا ،شہداءکے اہلخانہ اور ان کے بچوں کے ساتھ ملاقات کیں ،انہوں نے شہداءکے اہلخانہ اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداءکے لواحقین کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،اگر آپ کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کر سکتے ہیں ،انہوںنے شہداءکے اہلخانہ کو درپیش تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی،آئی جی اسلام آباد نے عید الاضحی کے موقع پر ضلع کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی،انہیں گلے ملے اور عیدی تقسیم کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ وہ افسران و جوان ہیں جن کی وجہ سے شہری پرامن عید گزار رہے ہیں، ان افسران و جوانوں نے اپنی عید شہریوں کی حفاظت کی خاطر قربان کردی،میں اپنے ان تمام افسران و جوانوں کو شاباش اور بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہو ،مجھے اپنی فورس کے ہر افسراور جوان پر فخر ہے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں بھرپور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایاگیا، تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کنٹرول روم کے ذریعے کی گئی جبکہ سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود تھے،اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت شہر میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا،اسلام آباد کے7000سے زائد پولیس افسران سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت موجود رہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے 400سے زائد ٹریفک پولیس افسران بھی تعینات تھے،پبلک پارکس میں فیملیز کی سکیورٹی پر خواتین پولیس افسران کو بھی مامور کیا گیا اور فیمیلیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہ دی گئی، پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں شہر میں گشت پر مامور رہیں ،اسلام آباد پولیس نے ون ویلرزاور ہلڑبازی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا، عوامی مقامات کی سیف سٹی کیمرہ جات کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی گئ











