لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب کی ثقافت اور صوفی ازم کے علمبردار۔ محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار اور ڈائریکٹر جنرل پلاک –
Share
لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب کی ثقافت اور صوفی ازم کے علمبردار۔
محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار اور ڈائریکٹر جنرل پلاک –
کسی بھی ملک اور قوم کی پہچان اسکے ثقافتی ورثہ سے ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ماضی کی نشانیوں کا مجموعہ ہوتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے علم ، شعور اور آگاہی کا خزانہ ہوتی ہے – کسی معاشرے کی روایات زبان ، نسل ، فنون اور طرز زندگی اس قوم کی ثقافت ہوتی ہے جو نسل در نسل منتقل ہونے والی ثقافتی وراثت ہے –
تیری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہ التجا نہ مجھے شعور نماز ہے –
محبوب عالم چوہدری ایک دانشور ، صوفی ازم کے دیوانے اور عظیمی سلسلہ کے پیروکار ، پنجاب کی ثقافت کے علمبردار ہیں – آپ نے جب لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی بھاگ دوڑ سنبھالی تھی تو صوفی فیسٹیول منعقد کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی تھی جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے – محبوب عالم چوہدری کے چند ماہ کے دور میں فن وثقافت آرٹ اور صوفی ازم کو بھرپور پذیرائی ملی تھی – انکی تخلیقی ، ثقافتی اور صوفیانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری نے محبوب عالم چوہدری کو دوبارہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کے عہدے پر تعنیات کرنے کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے قائم ادارے ” پلاک ” کا بھی اضافی چارج بھی دیا – محبوب عالم چوہدری وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری اور محکمہ کے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب میں فیمیلز تھیٹرز کیلئے عملی اقدامات کر رھے ہیں –
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا –
سالہا سال سے بند تاریخی اوپن ائر تھیٹرز باغ جناح لاہور کی بحالی اور فعال کرنے کیلئے فیملی ڈرامہ “چاند کب نکلے گا ” 3 دن تک سٹیج کیا گیا جس میں فیمیلز نے بھرپور شرکت کی –
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں –
محبوب عالم چوہدری ایک باغ وبہار شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت ذہین دانشور صوفی ازم اور اقبال کی شاعری کے زیر اثر ہیں وہ اپنی اعلٰی اور پیشہ ورانہ مہارت سے صوبائی ثقافت کو آسمان کی بلندی تک پہچانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں –
یہی وجہ ہے انہوں نے اپنے ماتحت ڈویژن کے ڈائریکٹرز کو پنجاب کی ثقافت ، صوفی ازم شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری اور اولیاء کرام کی صوفی شاعری کو نوجوان نسل تک پہنچانے کا ٹاسک دیا ہے -اس سلسلے میں علامہ اقبال کے یوم وصال 21 ،اپریل کو مختلف ڈویژن کی کونسلز میں اقبال کی شاعری پر سیمینار منعقد کئے گئے یہ سب آپکی ہدایات پر عملدرآمد ہوا –
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر –
محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار نے اپنے ادارے کے ہیڈ آفس میں ہفتہ وار ادبی بیٹھک کا بھی آغاز کیا ہے جہاں پر نوجوان نسل کو اولیاء کرام کی تعلیمات صوفی شعراء کی شاعری کے ساتھ ادبی و مذہبی سکالرز سے ملنے کے مواقع میسر آتے ہیں اور ایسی محفلیں تواتر سے ادبی بیٹھک میں منعقد ہو رہی ہیں –
ان تمام کاوشوں کا سہرا محبوب عالم چوہدری کے سر پر ہے –
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کےمقدر کا ستارا
علامہ محمد اقبال کے اس شعر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پکار کے ساتھ پلاک کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں پلاک کے میوزیم کی تزئین و آرائش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے – پلاک کے اس کلچرل میوزیم میں پنجاب کی لوک داستانوں کی نمایاں جھلک نظر آتی ہے –
محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار اور ڈائریکٹر جنرل پلاک کو گزشتہ سال 2025ء میں تصوف اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات کے صلے میں 8 ویں ایشین میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا یہ تقریب الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں شاندار اور پروقار انداز میں منعقد کی گئی اور مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی میاں مجتبی شجاع الرحمن سے تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا –
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا خود بندے سے پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے –

