LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ثالثی کردار پاکستان کیلئے دنیا بھر میں اعزاز کی بات ہے۔تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ثالثی کردار پاکستان کیلئے دنیا بھر میں اعزاز کی بات ہے۔تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تمام سپر پاور ممالک کی آنکھوں کا تارا بن چکے ہیں۔

پاکستان پرامن قابل اعتماد قابل فخر طاقتور ترین باصلاحیت قیادت و عوام کا شعور قابل دید ہے۔سرفراز مغل

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونا خوش آئند ہے ان مذاکرات میں دنیا بڑے ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے سب کا اعتماد و میزبانی پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ان خیالات کا سماجی و تاجر رہنما تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے ایگزیکٹو صدر سرفراز مغل نے کیا اور کہا لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی بھی پاکستان کی امن پالیسی کاحصہ ہے۔ رب العزت نے پاکستان کو اس قدر عزت و مقام بخشا ہے کہ ناصرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی امن کاوشوں پر ہے سرفراز مغل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مثبت پالیسی کے باعث اعلی کردار کو دنیا بھر کی طاقتیں سراہ رہی ہیں جنگ بندی کیلئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے پاکستانی عوام اور بڑے بڑے ممالک ایٹمی طاقتیں بھی پاکستان کی قیادت کو ہیرو مانتی ہیں پاکستان کا مثبت کردار پاکستان کی جرآت مند صلاحیت اور امن کیلئے کاوشوں کی بدولت ملک کا نام روشن ہے پاکستانی عوام اپنے حکمرانوں کی امن کیلئے کاوشوں اور غیر ملکی وفود کی میزبانی آور کامیاب مذاکرات کے لئے دعا گو ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X