LOADING

Type to search

پاکستان

چکوال (اردو ٹائمز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چکوال فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 200 کلو مضر صحت گوشت برآمد

Share

چکوال (اردو ٹائمز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چکوال فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 200 کلو مضر صحت گوشت برآمد
چکوال: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق چکوال فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی مہتاب خان کی قیادت میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق چکوال فوڈ اتھارٹی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسافر گاڑیوں کے ذریعے ناقص اور بیمار جانوروں کا گوشت مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مہتاب خان نے ٹیم کو متحرک کیا اور ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے صادق آباد چوک، تلہ گنگ کے قریب ناکہ بندی کی گئی۔
کارروائی کے دوران “ٹمّن کوچ” نمبر LET-733 کو روکا گیا، جس کی تلاشی لینے پر تقریباً 200 کلوگرام گوشت برآمد ہوا جو راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا۔
موقع پر موجود لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء انجم اور ڈاکٹر سجاد نے گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انتہائی ناقص، بدبودار اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا۔
چکوال فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گوشت کے مالک شاہ نواز ولد مہر خان کو گرفتار کر کے سٹی پولیس اسٹیشن تلہ گنگ منتقل کر دیا، جبکہ اس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ اور سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔
مزید برآں برآمد شدہ مضر صحت گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ عوامی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی مہتاب خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق چکوال فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download