LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس۔ایم ڈی فاؤنڈیشن نے این پی ایف ڈائریکٹوریٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس، این ای ایس سکولز سسٹم، این پی ایف ایگری بزنس اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور افسران کو مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت این پی ایف افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن/سکیورٹی بریگیڈیئر (ر) احمد نواز، ڈائریکٹر آئی ٹی سلیم رضا شیخ، ڈائریکٹر ٹاس علی عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محسن پاشا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ شماس الیاس اور ڈائریکٹر آئی ٹی اسلام آباد پولیس نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے این پی ایف کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس افسران کی فلاح وبہبود سے متعلق جاری منصوبوں، این ای ایس اسکول سسٹم، این پی ایف ایگری بزنس اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی رپورٹس کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔ایم ڈی این پی ایف نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر، شفاف اور افسران کی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہلکار مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے این ای ایس اسکول سسٹم کے معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے، جدید تدریسی سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے این پی ایف ایگری بزنس منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پیداوار میں اضافہ، اور اس شعبے کو مالی طور پر مزید مستحکم بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔مزید برآں، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور تمام ڈائریکٹوریٹس کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ایم ڈی این پی ایف نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، مقررہ ٹائم لائنز کے اندر اہداف حاصل کیے جائیں اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X