اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور میں مصروف عمل
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور میں مصروف عمل۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو دئیے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے، پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں عوام دوست ماحول کو فروغ دینے اور دستیاب وسائل کے مو¿ثر اور شفاف استعمال کے احکامات جاری کئے۔،فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اسلام آباد پولیس کے اہم دفتری امور میں مصروف رہے۔آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ،جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر،اے آئی جی لوجسٹکس عبدالحق عمرانی ، اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ ،ایس ایس پی پرزنزعلی اکبر ، ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین سمیت ڈائریکٹر سپیشل انیشییٹوز شمس الحق درانی ، ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو دیے گئے مختلف ٹاسکس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے، پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں عوام دوست ماحول کو فروغ دینے اور دستیاب وسائل کے مو¿ثر اور شفاف استعمال پر خصوصی زور دیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری، دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کریں اور دن رات ایک کر کے سو فیصد کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ریفریشر کورسز، جدید تربیتی نظام اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے کیپیٹل پولیس کالج میں تسلسل کے ساتھ جاری تربیتی کورسز کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو نئے ٹاسکس سونپے۔مزید برآں، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے انتظامی امور، پولیس افسران کی ویلفیئر، اور تھانہ جات میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔قبل ازیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریٹائر ڈہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر سے ملاقات کی اور ان کی طویل، مثالی اور دیانت دارانہ محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ سے نوازا








