راولپنڈی (اردو ٹائمز) دھمیال پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) دھمیال پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص اسکی بیٹی کو بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، متاثر لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ایس پی صدر کے نوٹس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس آئی عظیم جاوید نے ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے تعلقات استوار کرلیے تھے،زیادتی کرتا رہا اور بلیڈ مار کر اسے ذخمی کرتا رہا، لڑکی کا میڈیکل پروسس کروایا جا رہا ہے،تھانہ گجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ڈریس کر لیا، قاتل مقتول کا قریبی رشتہ دار نکلا، گرفتار شخص نے قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا، مذکورہ شخص نے منصوبہ بندی کے تحت رات کی تاریکی میں سنسان سڑک پر مقتول کو گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا ، واقعہ کا مقدمہ دو ہفتہ قبل نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا،پولیس نے تفتیش کا دارہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کے بہنوئی کے بھتیجے کو شامل تفتیش کیا جس نے قتل کی واردات کے اعتراف کر لیا،قبرستان میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیے گئے متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد قبرستان میں کرکٹ ست کھیل رہے تھے جنکو مقتول نے وہاں کھیلنے اور قبروں کی نے حرمتی کرنے سے روکا تھا زیر حراست افراد واردات کے بعد سے روپوش تھے جنہیں صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا،پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث شخص گرفتار کر لیا مذکوررہ شخص نے چند روز قبل سابقہ رنجش پر خنجر سے دو شہریوں کو زخمی کر دیا تھا،تھانہ نصیراباد نے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں ملوس دو رکنی گینگ گرفتار گر کے چھ مصروفہ موٹرسائیکل رقم 15 ہزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برامد کر لیا ،صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 02 کلو100 گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 6 سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لے،ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 08 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ نیو ٹاؤن، گجرخان، ٹیکسلا اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئی

