LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) جی پی ایم سی کے وفد کی کراچی پریس کلب آمد

Share

کراچی (اردو ٹائمز) جی پی ایم سی کے وفد کی کراچی پریس کلب آمد نومنتخب قیادت کو مبارکباد، صحافی جمہوریت اور عوامی آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جی و مہمان خصوصی وفد کی کراچی پریس کلب آمد پر نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور میڈیسن انچارج ڈاکٹر صدام صالح، اور جناح اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وقاص خان شامل تھےان موقع پر وفد نے کراچی پریس کلب کی نومنتخب قیادت کے لیے نیک تمنائیں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا وفد نے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی کو اجاگر کرنے، جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے اور عوامی شعور بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں طبي ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ صحافت عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی احترام اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ طبی برادری اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X