LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او کی ہدایات پر وارث خان سرکل میں جرائم کے خاتمہ

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او کی ہدایات پر وارث خان سرکل میں جرائم کے خاتمہ، سروس ڈلیوری، تھانہ کلچر، اور رویہ کی درستگی پر بھرپور توجہ دی جائے گی، ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین، رمضان المبارک کے دوران عوامی رابطہ پر توجہ کے علاوہ اعلی افسران کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکل میں جرائم پیشہ عناصر، اور گروپوں سمیت مفرور اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، سرکل میں شہریوں کو تمام تر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ انکے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،خواتین سمیت بزرگ شہریوں کیساتھ تھانہ میں شائستہ رویہ اور برتاؤ کے حوالے سے سی پی او کے احکامات پر سختی عمل پیرا ہوں اور اس حوالے سے سرکل میں ہدایات دے رکھی ہیں۔علاقہ میں امن و امان کی صورتحال، پولیس گشت، جرائم کی روک تھام اور موجودہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتاخیر کارروائیاں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔ایس ڈی پی وارث خان سرکل رانا نیم یاسین نے مزید کہا کہ پٹرولنگ کو مؤثر اور بامقصد بنایا جائے تاکہ پولیس کی موجودگی فیلڈ میں واضح طور پر نظر آئے۔ ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X