اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار ایوارڈ تقریب کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوئی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار ایوارڈ تقریب کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو انسانی حقوق اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب میں چیئرمین دفاعی کمیٹی قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون، سابق صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان، وزیر حکومت آزاد کشمیر نبیلہ ایوب اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) بریگیڈیئر محمد خان نے خصوصی شرکت کی۔مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں ایوارڈ کے لیے نامزد افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کی انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے خدمات کو سراہا۔چیئرمین دفاعی کمیٹی قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی، کشمیر کمیٹی اور دفاعی کمیٹی اپنے اپنے دائرہ کار میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تقریب میں پولیس افسران، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس، سینئر صحافیوں، انتظامی افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نمایاں نام یہ ہیں:سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک، ڈی ایس پی پنجاب پولیس شاہدہ یاسمین، اسلام آباد پولیس کی خواتین افسران انسپکٹر مریم ناصر (ایس ایچ او آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن)، انسپکٹر ثمینہ سرور، سینئر صحافی و ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف، شکیلہ جلیل، جنرل سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ بشیر عثمانی، تسنیم شوکت، سردار اویس، عاصمہ بٹ (صدر آل پاکستان چائینیز یوتھ ایسوسی ایشن)، ناصرہ خان (جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ویمن ونگ)، سیدہ سمیرہ گیلانی، راجہ ذوالفقار اسحاق، مختیار اعوان (ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مظفرآباد)، انسپکٹر راجہ آفتاب احمد خان (آزاد کشمیر پولیس)، راجی اصغر خان، خاقان قاضی (انسپکٹر ارجہ)، ہیڈ کانسٹیبل کوثر بی بی، زاہدہ میر، حریت رہنما ڈاکٹر خالد جاوید، کرن خان، ڈاکٹر فرزانہ ایڈووکیٹ، رخسانہ نور، کرن غفار، ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ ببلی ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز غفار قریشی شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر پروگرام کے چیف آرگنائزر راجہ صمد معاویہ کو بھی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جو چیئرمین دفاعی کمیٹی قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان اور سابق صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے پیش کی۔یہ تقریب انسانی حقوق کے فروغ اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے والی شخصیات کے اعتراف کی ایک اہم کاوش قرار دی گئی۔

