LOADING

Type to search

Uncategorized

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم کیو ایم پاکستان این اے 47 کے صدر سید ندیم منصورنے اسلام آباد کے علاقے ترلئی کلاں میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم کیو ایم پاکستان این اے 47 کے صدر سید ندیم منصورنے اسلام آباد کے علاقے ترلئی کلاں میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں سید ندیم منصورنے کہا کہ یہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔سید ندیم منصور نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کے کزن کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، فرقہ واریت، صوبائیت اور لسانیت کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔سید ندیم منصور نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔سید ندیم منصور نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔سیکورٹی اداروں کا چاہیے کی وہ اب سب سے پہلے سکیورٹی پر گرفت مظبوط کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X