اسلام آباد (اردو ٹائمز) مسئلہ کشمیر کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر پیر نوید الحسن مشہدی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) مسئلہ کشمیر کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر پیر نوید الحسن مشہدی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔ کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں، زندہ انسانی المیہ ہے۔ مقررین کا اظہار خیال جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں ،سمینارز اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کی ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، کھاریاں،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، مظفر آباد، میرپور اور دیگر اضلاع میں شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں، سیمینارز، کانفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔مرکزی ریلی جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کی قیادت میں منڈی بہاؤ الدین میں نکالی گئی جس میں مفتی مہتاب حسین جلالی صدر جماعت جلالیہ منڈی بہاؤالدین،مولانا انوار الحق جلالی جنرل سیکرٹری سمیت کثیر جماعت جلالیہ کے کارکنان، عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ریلی نکالی گئی ، جس میں صدر جماعت جلالیہ اسلام آباد ڈاکٹر محمد اسلم جلالی، علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی، ڈاکٹر عبد القادر سکندری، پروفیسر طارق صدیقی، علامہ نور خان، ڈاکٹر محمد ماجدنواز جلالی، مفتی ارسلان شبیر جلالی، ڈاکٹر توحید احمد ہزاروی، مفتی سمیع الحق جلالی ،مولانا محمد ظفر جلالی سمیت کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی ۔جماعت جلالیہ کھاریاں کے زیر اہتمام پریس کلب کھاریاں میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس صدارت وخصوصی خطاب شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کیا ۔اس کانفرنس میں قاری اختر حسین جلالی صدر سنی علماء کونسل کھاریاں ،غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نائب صدر جماعت جلالیہ پاکستان ،حافظ لیاقت علی جلالی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات جماعت جلالیہ پاکستان ، حافظ محمد اختر نورانی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ گجرات سمیت بھرپور تعداد میں شرکاء نے شرکت کی ۔ جماعت جلالیہ گجرات کے زیر اہتمام چوک پاکستان تا کچہری چوک گجرات شہر میں قاری عبد الرحمن جلالی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ جماعت جلالیہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قاری محمد بشیر جلالی پرنسپل جامعہ جلالیہ کنز الایمان کی قیادت میں جامعہ جلالیہ کنز الایمان تا پریس کلب گوجرنوالہ ریلی نکالی گئی ۔اسی طرح دیگر شہروں میں ریلیاں ،سمینارز ،کانفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں پر مسلسل ظلم و جبر اور اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے۔عالمی برادری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور مسلمہ حق دلانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک زندہ انسانی المیہ ہے۔ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔بین الاقوامی مبصرین کو آزادانہ رسائی دی جانی چاہیے، حقائق پر مبنی تحقیقات ہونی چاہئیں، اور متاثرین کی آواز کو عالمی فورمز تک پہنچایا جانا چاہیے۔جماعت جلالیہ پاکستان خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔ مقررین نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔مریضوں اور متاثرین کے علاج معالجہ کے لیے سہولیات اور ادوایات فراہم کریں ۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کی فراہمی کے لیے توانا آواز اٹھائیں ۔رفاہی اور فلاحی اقدامات میں اہم کردار کریں ۔ تقریبات کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

