LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (اردو ٹائمز) آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاویدسینٹرل زون کے احکامات کی روشنی میں ایس پی رانا محمد اسماعیل سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان کی سربراہی میں 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

Share

رحیم یارخان (اردو ٹائمز)(بیوروچیف جہانگیرحسین) آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاویدسینٹرل زون کے احکامات کی روشنی میں ایس پی رانا محمد اسماعیل سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان کی سربراہی میں 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جس میں کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمان کی مقامی کمیونٹی کے ساتھ نیشنل ہائی وے پر بیٹ کمانڈرز کی سربراہی میں خصوصی ریلیاں بھی نکالی گئیں، جس میں شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور “کشمیر بنے گا پاکستان” سمیت مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ٹال پلازوں اور نمایاں مقامات پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے بینرز اور پینافلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ جموں کشمیر کے پرامن لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے بدترین ریاستی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان سے نہ صرف حق خودارادیت چھینا گیا بلکہ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ آج 5 فروری کو ہم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔ ان کی آزادی کی جدوجہد میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمیں یقین ہے کہ حق اور انصاف کی بالآخر فتح ہوگی۔ پوری پاکستانی قوم اور تمام قومی ادارے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے موٹر وے پولیس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X