اسلام آباد (اردو ٹائمز) انسپکٹر جنرل پولیس تعیناتی کے بعد راؤ عبدالکریم کی زیر صدارت پنجاب پولیس کا پہلا اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) انسپکٹر جنرل پولیس تعیناتی کے بعد راؤ عبدالکریم کی زیر صدارت پنجاب پولیس کا پہلا اجلاس،ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اعلیٰ پولیس افسران کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، سروس ڈیلیوری، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی رسائی میں بہتری کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے “محفوظ پنجاب ویژن” کو ٹیم ورک، میرٹ اور مربوط سسٹم کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔ کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور عوام سے بدسلوکی پر صفر رواداری اپنائیں اور سخت احتساب یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول، منشیات کے تدارک کے لئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی

