اسلام آباد (اردو ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں ڈھرنال سے تعلق رکھتے ہیں
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں ڈھرنال سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی اور دو مرتبہ وفاقی وزیر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں- سردار سلیم حیدر خان کاشمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے وہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے گورنرز اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں لیکن موجودہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اپنی مثال آپ ہیں سردار سلیم حیدر خان ایک درویش صفت انسان ہیں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو قریب سے جانتا ہوں وہ جب وزیر تھے تب بھی ان کے دفاتر اور ڈیرے کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے رہتے تھے اور اب بھی گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں سردار سلیم حیدر خان نے گورنر بننے کے بعد بھی عاجزی و انکساری کا دامن نہیں چھوڑا-وہ جہاں بھی جاتے ہیں عوام کا میلا لگ جاتا ہے لوگ اپنے مسائل لے کر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے پاس گورنر ہاؤس لاہور ،گورنر انیکسی راولپنڈی آتے ہیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مسائل سنتے بھی ہیں اور مسائل موقع پر ہی حل کر دیے جاتے ہیں وہ ایک غریب پرور اور غریب کا درد رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں وہ غریب لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنتے ہیں اور ان کے حل کے لیے احکامات صادر فرماتے ہیں-
قارئین کرام!
سردار سلیم حیدر خان ایک سچے عاشق رسول(ص) بھی ہیں اور صوم صلوٰۃ کے بھی پابند ہیں-گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ذاتی کاوش سے فتح جنگ کی عوام کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے فری ڈائیلاسز قیام اور فری بلڈ بنک کا قیام عمل میں آیا جس سے غریب لوگ مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح تحصیل پنڈی گھیب میں بھی فری ڈائیلاسز سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے عوام بھرپور مستفید ہو رہے ہیں اور عوامی حلقوں کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں کو خوب پزیرائی مل رہی ہے اسی طرح چند روز قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ذاتی فنڈ اور مخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل فتح جنگ کی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی 35 بچیوں کی اجتماعی رخصتی کی تقریب کرکٹ اسٹیڈیم فتح جنگ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جہیز اور تمام اخراجات خود برداشت کیے جو کہ قابل تحسین ہے میں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں “35 مستحق اور نادار بچیوں کی اجتماعی شادی کی پُروقار تقریب میں علاقہ مکینوں، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور بچیوں کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اِس موقع پر مستحق بچیوں کو باعزت رخصتی کے لیے مکمل جہیز، گھریلو سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں، جس سے غریب خاندانوں کا بڑا مالی بوجھ کم ہوا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ عوامی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ اقدام حقیقی معنوں میں عوام دوستی اور سماجی خدمت کی بہترین مثال ہے، جس سے مستحق خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں۔
تقریب میں موجود شہریوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں اور لیڈرشپ و عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دیتے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اِس موقع پر کہا کہ مستحق اور نادار طبقات کی مدد اُن کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو سہارا دیا جا سکےاجتماعی شادی کی اِس تقریب نے نہ صرف غریب خاندانوں کے لیے آسانی پیدا کی بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ اقدام بلاشبہ عوامی خدمت کی روشن مثال ہے، جسے شہری حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔اسی طرح وہ متعدد ایسے فلاحی منصوبے جن کی پایہ تکمیل کے لیے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ ان کے صاحبزادے سردار فیضان حیدر خان بھی متحرک ہیں وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں سردار فیضان حیدر خان اپنے حلقے میں عوام کے دکھ سکھ میں ان کا ساتھ دیتے ہیں اور عوام کی خوشی و غمی میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیں سردار فیضان حیدر خان والد کے حلقے این اے 50سے قومی اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں سردار فیضان حیدر خان والد کی غیر موجودگی میں اپنے ڈھرنال ڈیرے پر ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں دور دراز سے آئے عوام کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے سردار فیضان حیدر خان بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں سردار فیضان حیدر خان این اے پچاس میں مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں وہ ایک دبنگ اور نوجوان لیڈر ہیں اور اپنے والد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب سردار فیضان حیدر خان الیکشن جیتنے کے بعد کابینہ کا حصہ ہوں گے اور حقیقی معنوں میں فتح جنگ کی نمائندگی کریں گے






