LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری کسٹڈی میں ہے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(عباس بیگ مرزا) وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری کسٹڈی میں ہے، پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں’ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے’ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، جو ہمارے دشمن ہیں یہ ان کے ایجنٹ ہیں، یہ دشمنوں کی پشت پناہی سے ہم پر حملہ کرتے ہیں بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں پچھلی دہائیوں میں بلوچستان میں ترقی ہوئی، سڑکیں اور تعلیمی ادارے بنے، جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے، اپنے وسائل پر بھی بلوچوں کو مکمل طور پر حق ہے’ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کا بھر پور جواب دیا جائےگا، بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X