اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی؛ ترقیاتی کام تیزی سے جاری
Share
اسلام آباد، 19 اکتوبر 2026ء (اردو ٹائمز):سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی؛ ترقیاتی کام تیزی سے جاری
شہریوں کی جانب سے سرکاری اراضی کو غیر قانونی تجاوزات سے واگزار کرانے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے سی ڈی اے کی بہترین کاوشوں کو سراہا گیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد غیر قانونی قابضین سے اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال قیمتی سرکاری اراضی کامیابی سے واگزار کروا لی ہے۔ یہ اہم سنگ میل وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں حاصل کیا گیا۔
قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے کا کام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی ، اسلام آباد انتظامیہ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔
سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام پوری رفتار سے جاری ہیں۔ اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی کی واگزاری سے ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی جاری ہیں جبکہ سیکٹر ای بارہ کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔
شہریوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے انفورسمنٹ آپریشن کرنے اور سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ شہریوں نے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے وفاقی دارالحکومت کی مسلسل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ سی ڈی اے نے 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی تجاوزات سے واگزار کرانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کو بروقت اور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل سی ڈی اے کی ترجیحات ہیں۔




