LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم کردیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بظاہر برقرار رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی جاتی تو پٹرول 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 80 پیسے فی لیٹر مزید سستا ہو سکتا تھا، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام اس ممکنہ ریلیف سے محروم رہے۔

مٹی کے تیل پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 1 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے 95 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X