اسلام آباد (اردو ٹائمز) منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) منی لانڈرنگ کے مقدمات میں سزاؤں پر عمل درآمد میں تاخیر کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے کیسز کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء رانا عابد حسین کی سربراہی میں کام کریں گی اور عدالتوں سے سنائی جانے والی سزاؤں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گی۔
پہلی ٹیم میں انسپکٹر فہیم، سب انسپکٹر تابش اور حسن شامل ہیں، جبکہ دوسری ٹیم میں سب انسپکٹر شہزاد خاکوانی اور لیاقت شامل کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ فوکل پرسن کے طور پر مسلسل رابطے میں رہیں گی تاکہ کیسز کی نگرانی، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ کے مقدمات میں سزاؤں پر عمل درآمد کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت بنانا ہے۔

