LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام تنظیم کے فوت ہونے والے درینہ ساتھیوں اور ان کے عزیز واقارب کی روح کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلادؐ و دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین کے زیرِ اہتمام سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز کے صدر چوہدری نثار احمد، سینیٹری انسپکٹر ناصر خان آفریدی، بشیر الحسن پٹواری، حاجی مشتاق احمد شاہد کی والدہ اور اظہر خان تنولی کے ماموں سخی محمد مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد و دعائیہ تقریب مسجد المجتبیٰ، سیکٹر جی سیون فور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، اورنگزیب خان، راجہ شاکر زمان کیانی، علامہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی، علامہ جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ حافظ محمد اکرم چشتی، مولانا نذیر احمد خان ضیائی، مولانا عبدالرحمان گوہر، قاری عمر نواز، قاری احمد نواز قادری، چوہدری نیاز نقشبندی، سید علی شاہ، وقار عظیم، قاری عمر دراز عطاری، مزدور یونین کے سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، صوفی محمود علی، حاجی مشتاق احمد شاہد، سید مقبول شاہ، ملک عاصم، خالد محمود، اظہار عباسی، اسد محمود، چوہدری واجد گجر، چوہدری ابرار، صفدر عباسی، شفیع اللہ خان، سلطان بہادر، راجہ شکیب، ساجد رشید، چوہدری انور، وقار خان، چوہدری صغیر، چوہدری شاہد اقبال سمیت دیگر مرکزی عہدیداران، سوشل میڈیا ممبران، سی ڈی اے ملازمین کے علاوہ سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں قرآنی آیات کی تلاوت، نعت خوانی اور دعائیہ کلمات کے ذریعے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اور مرکزی عہدیداران نے کہا کہ انسان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، اور ان کی کمی پوری کرنا ممکن نہیں۔ آج سی ڈی اے مزدور یونین اپنے مخلص، محنتی اور دیرینہ ساتھیوں سے محروم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین اپنے اُن تمام مخلص کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو اپنی زندگی میں یونین اور مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش رہے، اور ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مرحومین
کے درجات کی بلندی، ادارے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X