LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) آمنہ ریاض اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی چوتھی سہ ماہی کی ایمبیسیڈر منتخب، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر

Share

کراچی، 25 نومبر 2025 (اردو ٹائمز)- اسپاٹیفائی نے معروف گلوکارہ اور نغمہ نگار آمنہ ریاض کو سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے ایکول پاکستان (ایکوَل پاکستان) کا ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے۔ اس سلسلے میں آمنہ ریاض کو 20 نومبر کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی اسپاٹیفائی بل بورڈ مہم کا حصہ بنایا گیا، جہاں وہ نمایاں انداز سے جلوہ گر ہوئیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی وسعت کا بھی واضح ثبوت ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران آمنہ کی مقبولیت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کے گانے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد پلے لسٹس میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کے چند مقبول ترین گیت، ”کیا سچ ہو تم؟”، ”دور سے”، ”دنیا”، ”بچپن” اور ”خزاں ” بین الاقوامی طور پر بھی بڑی تعداد میں سنے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ، بنگلادیش، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

آمنہ ریاض نے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر بننے پر نہایت مشکور ہوں۔ ایسی انڈسٹری میں جہاں خواتین گلوکاروں کی تعداد اب بھی بہت کم ہے، خواتین کی آوازیں بلند کرنے کے لئے مختص اس پلیٹ فارم کا حصہ بننا میرے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ صرف ان کی کامیابی کا جشن نہیں بلکہ یہ پیغام بھی ہے کہ دیگر خواتین بھی آگے بڑھیں اور موسیقی کے میدان میں اپنا مقام حاصل کریں۔”

آمنہ ریاض اپنی منفرد آواز اور دلچسپ کہانی گوئی کے باعث نوجوان سامعین میں اپنی روح پرور دھنوں اور گہرے معنوں کی وجہ سے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔ سال 2020 سے موسیقی کے سفر کی شروعات کے بعد سے وہ مسلسل ایسے گیت پیش کر رہی ہیں جو نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انکے حالیہ گانوں کی شاندار کامیابی نے انہیں عالمی سطح پر مزید نمایاں پہچان دلائی ہے، جس کے بعد انکا شمار نئے دور کی نمایاں پاکستانی گلوکاروں میں ہونے لگا ہے۔

اسپاٹیفائی کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر برائے پاکستان اور متحدہ عرب امارات، رُطابہ یعقوب نے کہا، ”آمنہ ریاض نئی تخلیقی نسل کی سچی اور بے ساختہ نمائندہ ہیں۔ ایکول پاکستان کے ذریعے اسپاٹیفائی ان خواتین کو سامنے لا رہا ہے جو ملک کی موسیقی کے منظرنامے کو نئی سمت دے رہی ہیں، اور آمنہ کا موسیقی کا سفر اس سلسلے کی بہترین مثال ہے۔”

اسپاٹیفائی کا ایکول پروگرام دنیا بھر میں خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کو منفرد پہچان دلانے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا عالمی اقدام ہے۔ آمنہ ریاض کی ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر کے طور پر کامیابی اس مقصد کو مزید تقویت دیتی ہے کہ ایکول پاکستان پروگرام وسیع اقسام کی آوازوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر روشناس بھی کراتا ہے۔

پاکستان کی باصلاحیت خواتین گلوکاروں کے گیت سننے کے لیے صارفین اسپاٹیفائی پر ایکول پاکستان کی پلے لسٹ (https://open.spotify.com/playlist/37i9dQZF1DXdpfEkksq5CO)کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X