LOADING

Type to search

انٹرنیشنل

ماسکو (اردو ٹائمز) روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن

Share

ماسکو (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے کامیابی کے ساتھ پوسائیڈن نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری ساحلی علاقوں کو تباہ کن حد تک متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وسیع پیمانے پر تابکار سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف اپنے بیانات اور مقف کو مزید سخت کر دیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے 21 اکتوبر کو نئے بوری ویستنک کروز میزائل کے تجربے اور 22 اکتوبر کو ایٹمی لانچ مشقوں کے ذریعے اپنے جوہری طاقت کے مظاہرے کو نمایاں طور پر پیش کیا۔پوسائیڈن، جس کا نام قدیم یونانی دیوتا سمندر کے نام پر رکھا گیا، دراصل ایک ایسا ہتھیار ہے جو ٹارپیڈو اور ڈرون دونوں کی خصوصیات رکھتا ہے اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے۔

روسی صدر نے ماسکو کے ایک ہسپتال میں یوکرین جنگ میں زخمی روسی فوجیوں کے ساتھ چائے پیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ 28 اکتوبر کو کیا گیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ پہلی بار ہم نہ صرف اسے آبدوز سے لانچ انجن کے ذریعے روانہ کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ اس کے ایٹمی پاور یونٹ کو بھی آن کیا، جو ایک خاص مدت تک فعال رہا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں، ولادیمیر پیوٹن کے مطابق اس ہتھیار کو روکنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں، ماہرین کے مطابق پوسائیڈن کی رینج 10 ہزار کلومیٹر اور یہ تقریبا 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کے بقول بوری ویستنک اور پوسائیڈن کے تجربات مغربی دبا کے خلاف روس کا واضح پیغام ہیں کہ وہ یوکرین جنگ کے معاملے پر کبھی بھی نہیں جھکے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو پیپر ٹائیگر (کاغذی شیر) قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو تیزی سے زیر کرنے میں ناکام رہا۔ یہ تجربات اس بات کا اشارہ ہیں کہ روس اب بھی عالمی سطح پر عسکری، خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے میدان میں اہم طاقت ہے، ساتھ ہی یہ پیغام بھی کہ ماسکو کی جانب سے جوہری اسلحہ کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی پیشکشوں کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download