اسلام آباد (اردو ٹائمز) ترکیہ کے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کی سہ فریقی اسپیکرز میٹنگ کیلئے پاکستان آمد
Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش پاکستان پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمان پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ جناب نعمان کورتولموش کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے میں منسلک ہیں۔ پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام کو اپنا بھائی تصور کرتے ہیں، اور دونوں برادر ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔
اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ نعمان کورتولموش نے پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ادونوں برادر ممالک کے درمیان خلوص، محبت اور دوستی کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ اسپیکر نعمان کورتولموش نے کہا کہ پاکستان آکر دلی خوشی اور مسرت ہوئی