بیجنگ (اردو ٹائمز) امید ہے غزہ میں جلد از جلد مکمل اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئےگی،چین
Share

بیجنگ (اردو ٹائمز):اسرائیل کی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے دس اکتوبر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ غزہ میں جلد از جلد مکمل اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئے گی ، انسانی بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹا جائے گا اور علاقائی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے میں، چین بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے ، اور عام شہریوں کو نقصان پہنچانے یا شہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تمام سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔ چین فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔