ڈی آئی خان (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس ) پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا، پولیس کی بھاری نفری سینٹر کی طرف روانہ ہو گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔