پشاور (اردو ٹائمز) حکومتی ممبران کا اپوزیشن کو ووٹ دینا فلورکراسنگ نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈرکے پی
Share

پشاور (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی ممبران کو آزاد ڈکلیئرکیا ہے، وزارت اعلی کے انتخاب میں حکومتی ممبران اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیں تو یہ فلور کراسنگ نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رکن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں وزارت اعلی کے لیے امیدوار نامزد کیا جائیگا۔خیال رہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن سے وزیراعلی کیانتخاب کے لیے امیدوار لانیکا فیصلہ کیا جائیگا جب کہ جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔وزیراعظم کیکوآرڈینیٹر برائیاطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے اور وزیراعلی کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔