اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ارسلان امجد ساہی کو انسپکٹر کے بیجز لگائے، ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ کی مبارکباد
Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ارسلان امجد ساہی کو انسپکٹر کے بیجز لگائے، ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ کی مبارکباد
لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان اور فرض شناس پولیس افسر ارسلان امجد ساہی کو انسپکٹر کے بیجز لگائے۔ تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران، مختلف اضلاع سے آئے نمائندگان اور اہلِ خانہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس اُن افسران کو ہمیشہ سراہتا ہے جو دیانت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا مشن بناتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ارسلان امجد ساہی کی بہترین پولیسنگ، جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی، اور عوامی رابطہ مہم میں اُن کی نمایاں کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی کے بعد وہ مزید جذبے اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
انسپکٹر ارسلان امجد ساہی نے کہا کہ یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کے کرم، والدین کی دعاؤں اور افسرانِ بالا کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایمانداری، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے اصولوں کو مقدم رکھیں گے اور پولیس فورس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔
ڈی ایس پی خانیوال خالد جاوید جوئیہ نے ارسلان امجد ساہی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی ترقی خانیوال پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ارسلان امجد ساہی نے اپنی بہترین کارکردگی، انصاف پسندی اور عوام دوستی سے محکمہ پولیس میں ایک مثالی مقام بنایا ہے۔
یہ تقریب خانیوال پولیس کے لیے اعزاز، اور میرٹ و محنت کی فتح کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔