LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیر باد کہا جاسکتا ہے۔ ہمیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مضبوط بناناہے۔

پاک ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کی کمپنیاں مل کر انقلاب لاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کی کمپنیوں کو ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون کومزید مضبوط بناناہے، الیکٹرونکس، آئی ٹی، آئل اور گیس سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X