LOADING

Type to search

پاکستان

پشاور (اردو ٹائمز) ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ کی خبر پر ایکشن سی پی او پشاور نے فورا نوٹس لے لیا اور مجرموں کو گرفتار بھی کروا دیا ویلڈن سی پی او پشاور

Share

پشاور (اردو ٹائمز) ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ کی خبر پر ایکشن سی پی او پشاور نے فورا نوٹس لے لیا اور مجرموں کو گرفتار بھی کروا دیا ویلڈن سی پی او پشاور

سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سی سی پی او کا سخت نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

ہدایت کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان نعمان حیات اور زیشان حیات پسران حیات خان ساکنان گلبرگ نمبر 1 کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے اپنی دکان میں کم عمر شاگرد پر تشدد کیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص بچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X