LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو متعدد بارطلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیا، عدالت نے قبل ازیں شیخ وقاص اکرم کےوارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے تاہم وہ عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم پرتھانہ کوتوالی جھنگ میں اشتعال انگیزتقریر کرنے پر 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X