LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔
اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے یو اے ای کی کمپنی سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89 فیصد نمبرز لیے ہیں۔
دی آرگینک میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے منظور شدہ سپلائر بن گئی۔
پاکستان سے یو اے ای براہ راست گوشت سپلائی کرنے کا اعزاز پہلی بار کسی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X