راولپنڈی (اردو ٹائمز) ممتاز عالم دین علامہ پیر سیداظہار حسین شاہ بخاری حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال فرماگئے
Share
راولپنڈی: ممتاز عالم دین اتحاد بین المسلمین کے داعی چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی علامہ پیر سیداظہار حسین شاہ بخاری حرکت قلب بند ہونے کے باعث اچانک انتقال فرماگئے ، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ بروز جمعہ ایف جی ٹیکنکل ہائی اسکول لالکڑتی میں 3 بجے اداکی جائے گی۔سابق امیدوار برائے صدر پاکستان اصغر علی مبارک علما,صحافی برادری اور تنظیموں سمیت علماء محاز کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری ،مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمدحسین مسعودی، محاذ صوبہ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود،علامہ عبدالماجد فاروقی،مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک سمیت محاذ صوبہ پنجاب کے صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری، صوبہ پنجاب کے وائس چیئرمین جرنیل اہلسنت ڈسٹرکٹ خطیب علامہ حافظ محمداقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل فخر اہلسنت علامہ حیدر علوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل الہادی دسترخوان کے چیئرمین طاہر عباس،راولپنڈی کے صدر شیخ مظہر علی ودیگر علماء کرام نے علامہ پیر سید اظہار حسین بخاری کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیاہے۔ علما نے مولانا مرحوم کے صاحبزادے اور محاذ راولپنڈی اسلام آباد کے چیئرمین مولانا عطا اللہ شاہ بخاری سمیت دیگر اہل خانہ و متعلقین سے تعزیت کااظہار کیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور اصحاب رسول و اہل بیت اطہار کے ساتھ محشور فرمائے آمین۔