راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی
Share
راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، دو رکنی بائیک لفٹرگینگ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ 14 موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ فہد اور عدنان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ 14 موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

