LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور, رہا کرنے کا حکم

Share

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید اور وکیل صفائی سہیل سواتی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *