ا سلام آباد قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کی تصحیح غلط نکلی۔ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں 26 ویں ترمیم کی منظوری کے دوران ساحر لدھیانوی کا قطعہ پڑھا تھا۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میاں نوازشریف کے پڑھے ہوئے مصرعے کو بے وزن قرار دے کر کہا تھا کہ آپ نے مصرعے میں تو اضافی لگا کر بے وزن کردیا۔ مگر ساحر لدھیانوی کی کتاب میں یہ قطعہ بالکل اسی طرح موجود ہے جس طرح میاں نوازشریف نے پڑھا تھا۔