LOADING

Type to search

انٹرنیشنل

ریاض (اردو ٹائمز) سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کا فیصلہ

Share

وزیراعظم اورسعودی وزیرسرمایہ کاری کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عبدالعزیز نے مزید کہا کہ ہمارا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا، اور سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
سعودی وزیر نے وضاحت کی کہ پاکستان میں 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کے تحت 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا۔ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ یہ 27 مفاہمتی یادداشتیں اب بڑھ کر 34 ہو گئی ہیں، جس سے سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اور مفاہمتی یادداشتیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X