LOADING

Type to search

کرائم

راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

Share

راولپنڈی(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث نبیل گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 24 ہزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث نبیل گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نبیل، علی اور عزیز اللہ شامل ہیں،ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 24 ہزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان نبیل اور علی کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی متوقع ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *