LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی(اردو ٹائمز) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے میٹنگ

Share

راولپنڈی

سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے میٹنگ،

میٹنگ میں حافظ محمد اقبال رضوی، پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری،سید زاہد عباس کاظمی، قاضی محمد شکور، آغا عمران علی حیدری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، شوکت جعفری، سید اعوان علی شاہ، شیخ حافظ محمد قاسم، قاری سیف اللہ سیفی، سائیں محمد اعجاز،قاری خالد محمودعباسی، سید عتیق الرحمن شاہ، محمد رفیق شاہ سمیت شاہد غفور پراچہ،شیخ حفیظ، طارق جدون،طاہر تاج بھٹی،راجہ عماد،راجہ توحیداحمداور دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی،

میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز راول،صدر، پوٹھوہار،ایس پی سی آئی اے،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس ڈی پی اوز،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،

آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ یہا ں تشریف لائے،اللہ کے بندوں کے ساتھ ملکر کام کرنے سے برکت ہوتی ہے، سی پی او

اللہ کا دیا ہوا اختیار ایک امانت ہے،جسے معاشرے کی بہتری اور امن و امان کے قیام کے لیے استعمال کروں گا، سی پی او

راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا، سی پی او

امن وامان کے قیا م کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے،ہم سب ملکرمحرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے،سی پی او

سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، سی پی او

محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوس/مجالس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز

محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے، ایس ایس پی آپریشنز

ہم سب ایک جماعت کی طرح ہیں اورراولپنڈی میں امن وامان کی فضاء کے لیے ہر دم کوشاں ہیں، علماء کرام

راولپنڈی شہر میں بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے،علماء کرام

محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او

ہم سب ملکر محرم الحرام کے دوران راولپنڈی شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گئے،سی پی اوسید خالدہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *