اسلام آباد(اردو ٹائمز) حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25واں یوم شہادت
Share

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25واں یوم شہادت
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو 25ویں یوم شہادت کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو بھر پور خراج عقید ت پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حوالدار لالک جان شہید پاکستان کےگلگت بلتستان میں سلسلہ کوہ ہندوکش کی وادی یاسین میں یکم اپریل 1967 پیدا ہوئے۔ انھوں نے 7 جولائی 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ -تاحال نشانِ حیدر پانے والے سب سے آخری فوجی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جوانمردی مستقبل کے بہادر سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے،
آج سے 25 برس قبل حوالدار لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کارگل میں فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے، پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔