LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ایک کمیٹی اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کی ہے۔

علیم خان نے کہا کہ وہ چوبیس سال سے سیاست میں یہ کوشش کرتے آئے ہیں کہ ہر شخص کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ قائم رکھیں۔ انہوں نے کمیٹی کے چئیرمین پرویز رشید اور دیگر اراکین سے بھی اس واقعے پر معذرت کی۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ یہ معذرت خلوص نیت کے ساتھ پیش کی گئی ہے اور وہ اس طرح کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو مستقبل میں دوہرانے سے گریز کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X