اسلام آباد(اردو ٹائمز) حکومت کا اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض
Share

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی( پی اے سی) کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض کر دیا۔سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے لیے دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی چیئرمین پی اے سی بننے کی روایت رہی ہے، سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کے علاوہ مزید 3 نام دے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سنی اتحاد کونسل نے 4 نام دیئے تو اس پر ان سے مشاورت ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے سی کی جانب سے 4 نام نہ دینے پر ن لیگ نے حکومتی اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت کرے گی۔