LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) پاکستان کی پہلی اقلیتی خاتون بریگیڈیئرڈاکٹر ہیلن قومی نمائندگی کی بہترین مثال

Share

ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے، بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X