LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔رجسٹرار آفس نے پہلے 6 جون اب کل (3جون) کے لئے کیس مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X