ایبٹ آباد(اردو ٹائمز) واٹر سپلائی سکیم کے خلاف بڑاہوتر میں احتجاجی مظاہرہ ریلی اور شدید نعرے بازی انتظامیہ نوٹس لے نہ تو دمادم مست قلندر ہو گا۔
Share

واٹر سپلائی سکیم کے خلاف بڑاہوتر میں احتجاجی مظاہرہ ریلی اور شدید نعرے بازی انتظامیہ نوٹس لے نہ تو دمادم مست قلندر ہو گا۔
( ایبٹ آباد ) جندر باڑی سے ایبٹ آباد دو فٹ واٹر سپلائی سکیم کے پی سیپ پراجیکٹ کے خلاف لوئر گلیات کی دس ویلج کونسلز کے بلدیاتی نمائندگان تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بڑا ہوتر احتجاجی مظاہرہ ریلی شدید نعرے بازی ! ایک واٹر سپلائی سکیم پہلے ایبٹ آباد کو دے رکھی ہے بغیر مشاورت جبری اور زبردستی دوسری واٹر سپلائی سکیم لگانا لوئر گلیات کے ساتھ ظلم قرار دے دیا گیا اس سکیم پر درجنوں تحفظات سامنے آگئے ! کسی صورت لوئر گلیات سے ایبٹ آباد دوفٹ واٹر سپلائی سکیم نہیں لگنے دیں گے مظاہرین نے آئندہ مری روڈ بند کرنے اور Kpcip پراجیکٹ کو زور بازو بند کرنے کا اعلان کردیا ! بڑا ہوتر احتجاجی مظاہرے شدید غم و غصہ روڈ کی پانچ فٹ کھدائی اور لوئر گلیات کو پانی سے محروم کرنا بڑی سازش قرار دے دیا گیا ! مرجائیں گے مٹ جائیں گے لوئر گلیات کو پانی سے نہ محروم ہونے دیں گے اور نہ ہی سیاحت کو تباہ کرنے کی سازش کامیاب ہونے دیں گے تمام جماعتوں کے رہنماؤں اسٹیک ہولڈرز وی سی چیئرمینز بلدیاتی ممبران نے ایکا کرلیا