بیجنگ(اردو ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سفیر ژانگ منگ سے ملاقات
Share
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سفیر ژانگ منگ سے ملاقات،
سینیٹر اسحاق ڈار کا شنگھائی اسپرٹ میں بیان کردہ ایس سی او چارٹر اور تنظیم کے بنیادی نظریات کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایس سی او کے سیکورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کیا،
نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا،
نائب وزیر اعظم نے ایس سی او کے رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا ،
ایس سی او کے رکن ممالک مؤثر طریقے سے تعاون کریں،اسحاق ڈار
تمال رکن ممالک ایس سی او کے پورے خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں، اسحاق ڈار
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی جاری سربراہی میں پاکستان کے اقدامات اور شراکت پر بھی بات ہوئی ،
سفیر ژانگ نے سربراہی سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
تنظیم کے سربراہان حکومت نے سربراہ کے طور پر اپنے دور میں ایس سی او سیکرٹریٹ کی پاکستان کو مسلسل حمایت کا اعادہ کیا،