LOADING

Type to search

پاکستان

ریاض(اردو ٹائمز)دورہ سعودیہ کا دوسرا روز، وزیر اعظم ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے

Share

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *