LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) محسن نقوی کا اسلام آباد کے سہولت مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

Share

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں ایف 6 آمد ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا، شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے کانٹرز کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام پولیس سہولت مراکز 24/7 اوپن رہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت پولیس سہولت مراکز پر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے، محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکزکے مختلف کانٹرز کا معائنہ کیا، عملے سے مصافحہ کیا اور ملاقات کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانٹرز پر شہریوں کے لئے آرام دہ کرسیاں رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کانٹر پر لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے پولیس سہولت مرکز میں آئے شہریوں سے مسائل کے حل کے حوالے سے دریافت کیا۔

شہریوں نے پولیس خدمت مرکز کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحفظ مرکز اور جینڈر پروٹیکشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس سہولت مراکز کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *