LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)درجنوں افسروں کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں

Share

 ڈیڑھ درجن سیزائد افسران کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔وزیراعظم ہا ئو س کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیاعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانیکا فیصلہ کرلیا، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، گریڈ21سے22 کے لیے18سیزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینے پرغورکیا جائیگا، سیکریٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا، سیکرٹری پاورڈویژن راشد محمود کوگریڈ 22 میں ترقی ملنیکاامکان ہے۔

وزیراعظم ہا ئو س کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانیکیامکانات روشن ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان ،ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان،عطا الرحمان کو کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پرغور ہوگا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پولیس سروس کیاحمد مکرم، بی اے ناصر،عامر ذوالفقارخان ،احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینیکاجائزہ بھی لیاجائیگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *