LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا تقریب 30 ،اپریل 2024ء پلاک کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی

Share

اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا تقریب 30 ،اپریل 2024ء پلاک کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی –
پیرسید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا کی فنی اور تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “اعترافِ فن” کی تقریب 30 ،اپریل 2024ء کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک ) کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی – پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ، تخلیق کار اور زندگی کے دیگر شعبہ جات کے افراد اور شخصیات اظہار خیال کریں گی – نامور فنکار ، ماڈلز محمد کمال پاشا کی تحریر کردہ فلموں کے گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ انکی تخلیق کردہ فلموں کے سین پر مبنی “شو ریل” تقریب کا اہم حصہ ہو گی –
اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ” اعترافِ فن “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – نامور فنکار ، گلوکار کامیڈین پرفارمنس کریں گے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *