LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سینئر بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعنیاتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

Share

سینئر بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعنیاتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں –
معروف کالم نگار و سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی معروف کالم نگار، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری گدی نشین حضرت پیر سید چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمتہ اللہ علیہ لاہور نے منجھے ہوئے سینئر بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک منجھے ہوۓ سینئر بیوروکریٹ ہیں انہوں نے پنجاب کے کئی محکموں میں حکومت کی بڑے احسن انداز میں نمائندگی کی ہے – پیر سید سہیل بخاری نے امید ظاہر کی ہے کہ احمد عزیز تارڑ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب میں ہونے والی کرپشن اور خود مختار ثقافتی اداروں لاہور آرٹس کونسل الحمراء سمیت دیگر اداروں کا گزشتہ 15،سال کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے اور اس ادارے میں گریڈز کی بندر بانٹ اور کرپشن کی فوری انکوائری کروائیں گے –
محکمہ ثقافت کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ان کا اصل مقام دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شعبہ ثقافت میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا سد باب کریں گے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *